ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداحوں حیران رہ گئے

سارہ خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداحوں حیران رہ گئے
کیپشن: Sara Khan video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے جس نے صارفین کو حیران کردیا کیونکہ پہلی بار دیکھنے پر مداحوں نے ان کو پہچان نہیں، ویڈیو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شویز انڈسٹری کا معروف نام جو آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنے کیریئر میں متعدد کامیان ڈرامے کئے جس نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا، اداکارہ سارہ خان کا شمار انڈسڑی کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز کی دنیا میں جلد ہی اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کیا اور آج ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ انسٹاگرام پر 71 لاکھ 20 ہزار کے قریب لوگوں نے ان کو فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز اکثر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

اپنی نئی ویڈیو میں کچھ ایسا انداز اپنایا کہ مداحوں پہلے تو ان کو پہچان نہیں سکے بعد ازاں پتہ چلا کہ سارہ خان ہی ہیں، ویڈیو میں اداکارہ نے ہلکے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، ویڈیو کو مداحوں کی ایک کثیر تعداد دیکھ چکی ہے جبکہ اداکارہ سے محبت کا اظہار بھی مختلف انداز میں کیاجارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کمنٹس سیشن میں تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ اپنی گزشتہ ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈائریکٹر  کو تھپڑ جڑدیے تھے،اپنے کیریئر کی بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے دوسرے ڈرامے کے دوران  ڈائریکٹر  کو تھپڑ رسید کردیے تھے۔

اداکارہ کے انکشاف پر میزبان نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا یا مذاق میں؟سارہ خان نے کہا کہ ’جی ہاں! میں نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا اور وہ تھپڑ غصے میں نہیں بلکہ خوف میں مارا گیا تھا، ’میں نے میک اپ روم میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا تو میں روم سے باہر آئی تو ڈائریکٹر بھی چیختے ہوئے باہر آگیا۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer