تاجر برادری نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

تاجر
کیپشن: تاجر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہورچمبر آف کامرس میں ‎انٹرنل ٹریڈ اینڈ مارکیٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ،اجلاس میں لاہور کی تمام مارکیٹس کے عہدیداران نے شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چوہدری محبوب علی سرکی نے خصوصی شرکت کی۔صدر اعظم مارکیٹ فاروق حفیظ،سرپرست اعلی آل پاکستان انجمن تاجران ظہیر اے بابر، پیٹرن ان چیف انجمن تاجران لاہور عمران بشیر ،صدر لنڈابازار نعیم بادشاہ،صدر لٹن روڈ ملک ناظم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ حکومت دو روز کاروبا بند کرنے کا فیصلہ واپس لے، ہفتہ اور اتوار چھٹی سے اکثر لوگوں کا کاروبار تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں ہی صدر انجمن تاجران ہال روڑ بابر محمود نے کہا تھا کہ تاجربرادری نے کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تعاون کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ رات آٹھ بجے تک دکانوں کا وقت بے شک مستقل کردیا جائے لیکن پورا ایک دن کاروباری بندش قبول نہیں، مارکیٹس میں ویکسینیشن سینٹرز بنا دئیے جائیں تو زیادہ موثر نتائج نکلیں گے۔کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ تاجر برادری کو نقصان ہوا ہے،آئی ایم ایف کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو دوارب 80 کروڑ ڈالر دے رہاہے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم سے چھوٹے تاجروں کی سپورٹ کرنی چاہیے، کورونا وبا سے چھوٹے تاجروں کا کوئی پرسان حال نہیں، تاجروں کو بلاسود قرض دینا چاہیے.ہنگامی اجلاس میں سلیم بھٹی، معظم علی خان، عامر بھنڈرعامر اعوان، محمد اعظم، زیشان خالد، عادل حفیظ، شانی جٹ، فیصل ملک، حاجی راشد، ملک عدنان سمیت دیگر بھی موجودتھے