اداکارہ عائزہ خان کا بھارتی گانے پر ڈانس

actress ayeza
کیپشن: Ayeza khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ انسٹاگرام پر بھارتی گانے ایک دو تین کی ویڈیو شئیر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، ان کے انسٹا گرام پر فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ عائزہ خان بھی اپنے مداحوں سے خوب پیار کرتی ہیں اور اُن سے رابطے میں رہنے کے لیے اپنی نئی نئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ بھارتی گانے ایک دو تین پر ڈانس کررہی ہیں۔ 

ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے عائزہ نے کہا کہ ایک دو تین چار۔۔۔کیسی لگی آپ کو قسط چار؟؟۔ اداکارہ کی اس ویڈیو پر مداحوں کا ملا جھلا ردعمل سامنےآرہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

قبل ازیں عائزہ خان کی بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں بھارت کی سینئر اداکارہ سری دیوی کی فلم کا گانا بیک گراؤنڈ میں چل رہا تھا، جس پر عائزہ خان رقص کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا'چاندی ایکس گیتی'۔ عائزہ خان بھارتی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’تیرے میرے ہونٹوں پے میٹھے میٹھے گیت متوا ‘ پر رقص کیا تھا۔ ویڈیو میں عائزہ خان نے پیلی ساڑھی بھی پہنی ہوئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔