نواز شریف کو سزا سنانے والے جج نوکری سے برخاست، نوٹیفکیشن جاری

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج نوکری سے برخاست، نوٹیفکیشن جاری

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد محکمانہ انکوائری کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے جج ارشد ملک کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل افسر ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گنہگار پایا گیا، ارشد ملک کی ریٹائر کرنے کی دائر 2 درخواستیں بھی مسترد کی جاتی ہیں۔

ملزم کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی گئی، انکوائری آفیسر جسٹس سردار احمد نعیم نے انکوائری میں نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی۔ ملزم ارشد ملک کا انکوائری کے دوران موقف بھی سنا گیا اور رپورٹ انتظامی کمیٹی کو پیش کی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے بعد ملزم کو انتظامی کمیٹی کے روبرو ذاتی شنوائی کا موقع بھی فراہم کی کیا گیا لیکن وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکا تھا۔