شہر میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

شہر میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) الٹی ہوگئی سب تدبیریں، شہر پر چھائے پولیو کے سائے دور نہ ہوسکے، جولائی میں حاصل کئے گئے سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود لاہور کو پولیو وائرس سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ جولائی میں آوٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

 گزشتہ سوا برس سے شہر کے سیوریج میں بدستور پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے اور رواں سال کے دوران شہر میں پولیو کے چار کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں، جس سے پولیو کے خلاف بار بار چلائی جانے والی مہم کامیاب دکھائی نہیں دے رہی۔