علی ساہی: پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پیک سپورٹس کے تعاون سے نوبارڈر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ جمنیزیم ہال میں شروع ہوگیا۔
سٹی 42 کے مطابق کیمپ میں مجموعی طور پر 209لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کا کہنا تھا کہ کیمپ میں شریک 165 کھلاڑیوں کے تمام اخراجات منتظمین کررہے ہیں۔ سپین سے تعلق رکھنے والے کوچز خاوئیر منوز اور خاوئیر ورتوس کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شائقین ہاکی کے لیے خوشخبری
علاوہ ازیں کیمپ کے دوبہترین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے تھائی لینڈ بھجوایا جائے گا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر کا کہنا تھا کہ پی او اے کو پانچ مرتبہ یاد دہانی کے باوجود پاکستان باسکٹ بال ٹیم کو ایشین گیمز میں شامل نہیں کیا گیا۔