ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ بالائی سندھ، بالائی/وسطی پنجاب، وسطی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ  موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اس دوران موسلادھار بارش / ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور ، ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ اور خانیوال میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار سمیت صوبہ کے مغربی اضلاع میں شدیدموسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع ہے۔

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی ،ژوب اور بارکھان میں چندمقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ کشمیر  اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اس دوران موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔