ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد جاری، پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے فنڈز وفاق کو منتقل کر دیے

کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد جاری، پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے فنڈز وفاق کو منتقل کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : حکومت پاکستان کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد جاری، پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے فنڈز وفاق کو منتقل کر دیے۔ 

پنجاب نے اپنے حصے کے  25 ارب 80 کروڑ روپے وفاق کو بھجوا دیے۔ رقم پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں کفایت شعاری مہم کے تحت فراہم کی گئی ۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کفایت شعاری مہم کے تحت فنڈز طلب کیے تھے۔ 

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب کا حصہ پہلے ہی وفاق کی جانب سے مقرر کیا گیا تھا۔پنجاب حکومت نے مطلوب شئیر کے مطابق مکمل رقم وفاق کے ساتھ شیئر کر دی ہے ۔ فنڈز غیر ترقیاتی اخراجات سے وفاق کو شئیر کیے گئے ہیں ۔