سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے ۔
شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے اور موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔