ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:پنجاب اسمبلی کے 40ویں اجلاس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں قانون سازی اور اہم عوامی امور زیر بحث آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جہاں ں محکمہ آبپاشی  کی جانب سے ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ اراکین مختلف عوامی مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کریں گے۔

ایوان میں 5 تحریک التواء کار پر بھی بحث متوقع ہے، جبکہ متعدد اہم بلز پیش کیے جائیں گے، جن میں پنجاب لیگل ایڈ آرڈیننس 2026، صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی ترمیمی بل 2026، دی رجسٹریشن بل 2026 اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز بل 2026 شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی عمومی بحث کا آغاز کیا جائے گا، جس میں اراکین اپنی آراء پیش کریں گے۔