ملک اشرف : ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی 9مئی کیس میں بریت اپیل، فاضل جج کی رخصت کے باعث اپیل پر سماعت نہ ہوسکی، ہائیکورٹ نےکیس کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی جانب سےدائر اپیل پر سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس سید شہباز علی رضوی کی رخصت کے باعث سماعت ممکن نہ ہو سکی اور کیس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 19 ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا تھا۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شواہد کا درست طور پر جائزہ نہیں لیا اور بریت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں۔