ملک اشرف : دہشت گردی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہوسکی، ہائیکورٹ نے متعلقہ بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی۔
لاہورہائیکورٹ کےدو رکنی بنچ جس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سرداراکبرعلی ڈوگر شامل تھے، نے ملزم عدنان منور کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرنا تھی۔ تاہم، بنچ کےسربراہ جسٹس سیدشہبازعلی رضوی کے رخصت پر ہونےکےباعث آج کیس کی کارروائی آگےنہ بڑھ سکی اور عدالت نےکاز لسٹ منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ مذکورہ کیس کی اہمیت کےپیش نظرعدالت نےڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضاکوبھی آج ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ فاضل جج کی رخصت کی وجہ سے سماعت نہیں کی جا سکی۔