ویب ڈیسک: برطانیہ میں ایسٹر کے موقع پر آنے والے طوفان “ڈیو” نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے زیر اثر ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں تیز ہوائیں چلتی رہیں جن کی رفتار 93 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔
شدید موسم کے باعث برف باری، تیز ہواؤں اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے ٹرین سروس اور متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام نے طوفان “ڈیو” کے پیش نظر کئی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق خراب موسم کی صورتحال کچھ وقت تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔