ڈاکٹرکا کارنامہ، بچے کے معدے سے 5 سینٹی میٹر کا کیل بغیرآپریشن نکال دیا

 ڈاکٹرکا کارنامہ، بچے کے معدے سے 5 سینٹی میٹر کا کیل بغیرآپریشن نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 منڈی بہاؤالدین کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے بچے کے معدے سے 5 سینٹی میٹر کا کیل بغیر آپریشن کے نکال دیا ۔ 
 گزشتہ دنوں منڈی بہاؤالدین میں ایک کمسن بچے نے 5 سینٹی میٹر کا ایک بڑا کیل نگل لیاتھا، جسے تکلیف کی حالت میں ڈاکٹر غلام مصطفی عابد کے پاس نجی ہسپتال لایاگیا۔ ڈاکٹرغلام مصطفی عابد نے بروقت علاج کرتے ہوئے بچے کے پیٹ سے 5 سینٹی میٹر لمبا کیل جدید ٹیکنالوجی بذریعہ اینڈو سکوپی ( بغیر آپریشن )نکال دیا۔ جس پر والدین نے ڈاکٹر کا شکریہ اداکیا اور دعائیں دیں۔
ڈاکٹر غلام مصطفی عابدکاکہناتھا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کا خصوصی طور پر دھیان رکھیں، ذرا سی بے احتیاطی کے وقت بچے اکثر چھوٹی موٹی چیزیں نگل لیتے ہیں جس سے نہ صرف پریشانی اور بڑانقصان کا خدشہ پیدا ہوجاتاہے۔