ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس طلب ، نگران وزیراعظم سمیت اہم فیصلے متوقع

 اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس طلب ، نگران وزیراعظم سمیت اہم فیصلے متوقع
کیپشن: Opposition Ijlas Today
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:متحدہ اپوزیشن کا آج اہم ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام اور سیاسی صورتحال پر فیصلے کیے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم، جمہوری وطن پارٹی اور باپ پارٹی بھی شرکت کرینگی جس  میں نگران وزیراعظم کے تقرر سمیت سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق مشاورت ہوگی۔

اجلاس کی صدارت مولانافضل الرحمان کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلہ اپوزیشن کے خلاف ہوا تو نگران وزیراعظم کون ہوگا اجلاس مشاورت ہوگی اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔  اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کرے گی۔