گلوکارہ مومنہ مستحسن فخر زمان کے حق میں بول پڑیں

Momina Mustehsan
کیپشن: Momina Mustehsan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ ( حافظ شہباز علی) معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے دوسرے میچ میں فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اننگز کے آخری اوور میں جب دوسرا رنز مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آ رہے تھے اس دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کوئنٹن ڈی کاک نے ایسا تاثر دیا کہ فیلڈر نے گیند دوسرے اینڈ پر پھینکی ہے۔

فخر زمان ڈی کاک کی چالاکی میں آگئے اور انہوں نے دوسرے جانب دیکھتے ہوئے آہستہ دوڑنا شروع کر دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رن آؤٹ کر دیا گیا۔ 

جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے اس طرز عمل کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آئی سی سی کے قانون کے مطابق اس طرح کھلاڑی کا دھیان ہٹانا ان فیئر پلے میں آتا ہے۔

گلوکارہ   مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر ڈی کاک کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پچ پر رن لینے کے لیے دوڑتے ہوئے کھلاڑی کی توجہ جان بوجھ کر چال چل کر ہٹانا کیا غلط نہیں؟ انہوں نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ اسپوٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، انہوں نے اپنے پیغام میں آئی سی سی اور پی سی بی کو ٹیگ بھی کیا۔

۔

 

Sughra Afzal

Content Writer