نبیل ملک:لاہورایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی، یونان سے بے دخل کیے گئے 8 پاکستانی گرفتار کر لیئے۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔
ایئرپورٹ امیگریشن ذرائع کے مطابق تمام بے دخل پاکستانی گلف ایئر کی پرواز 764 پر یونان سے لاہور بھجوائے گئے۔ گرفتار مسافروں میں حسن عاشق، ذوالفقار بخش، توحید انور، ندیم مشتاق، غلام حسین، ریاض اسحاق، بلال دین اور یاسین مسیح شامل ہیں، امیگریشن حکام نے تمام گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔
قبل از وقت یونان میںغیرقانونی طور پر مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو یونان میں غیر قانونی طور پر گھسنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا اور سزا پوری ہونے پر انہیں یونان سے ڈی پورکر دیا گیا۔
متعلقہ خبر پڑھنے کیلئے لنک پرضرور کلک کریں: یونان کی حکومت نے مزید 6 پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار پاکستانیوں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کی دفعات کےتحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔