اے سی رائیونڈ کی زیر صدارت ڈینگی لاروا کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

اے سی رائیونڈ کی زیر صدارت ڈینگی لاروا کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: اے سی رائیونڈ ملک راشد نعمت کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کیا گیا، رائیونڈ زون سے چار روز کے دوران 58ان ڈور جبکہ3 آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

سٹی 42 نیوز کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کا کہنا تھا کہ چار روز کے دوران رائیونڈ زون کی حدود میں ان ڈورسے58جبکہ 3آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے، ڈینگی لاروا زیادہ تر رہائشی گھروں کی چھتیں ،روم کولرز اور گملوں میں پایا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ گھروں کے صحن اور گملوں میں 2 دن سے زیادہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔