ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی کیمروں کا کمال، ڈولفن سکواڈ نے 6 مطلوب گاڑیاں پکڑ لیں

سیف سٹی کیمروں کا کمال، ڈولفن سکواڈ نے 6 مطلوب گاڑیاں پکڑ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمروں سے موصول ہونے والی کالز اور الرٹس کی بنیاد پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف کرائم ہیڈز میں مطلوب 6 گاڑیاں برآمد کرلیں ہیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑیوں میں 4 جعلی نمبر پلیٹ والی، ایک ٹمپرڈ جبکہ ایک ای چالان میں مطلوب گاڑی شامل ہے۔

سیف سٹی کیمروں سے موصول ہونے والی کالز اور الرٹس پر فوری کارروائی کیلئے مختلف مقامات پر ڈولفن سکواڈ کی 20 سے زائد ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق ایک گاڑی کی ضروری کارروائی اور تصدیق مکمل کرنے کے بعد اسے موقع پر ہی ریلیز کردیا گیا، جبکہ دیگر برآمد شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔