ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب ٹاؤن: معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

نواب ٹاؤن: معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:نواب ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی کے بعد دوست نے اپنے ہی دوست کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول حسین اور ملزم محمود احمد اے سی مکینک تھے اور دونوں ایک ہی فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ معمولی تلخ کلامی کے دوران معاملہ شدت اختیار کرگیا، جس پر ملزم محمود احمد نے حسین پر چھری سے حملہ کردیا۔

چھریوں کے وار سے حسین شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر نواب ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمود احمد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر کے مطابق واقعے میں قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔