ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید

کوہاٹ: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کوہاٹ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ 

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کوہاٹ کے علاقے نادر بانڈہ میں ہوا، پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت سب انسپکٹر طاہر نواز اور دوسرے پولیس کانسٹیبل کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں لاچی کے علاقے میں افسوسناک واقعے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ رواں ہفتے لکی مروت کے علاقے بیگوخیل روڈ میلہ شہاب خیل کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

 دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بیگوخیل روڈ میلہ شہاب خیل کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، شہید اہلکار سمیع اللہ اور اسد خان کے جسد خاکی گورنمنٹ سٹی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

 دونوں شہید اہلکار گاؤں بیگو خیل سے پولیس لائنز جا رہے تھے، افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔