ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس بھی چینی شہریوں کو ویزافری سہولت فراہم کرے گا

روس بھی چینی شہریوں کو ویزافری سہولت فراہم کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :چین کی جانب سے روسی شہریوں کو ویزا فری سہولت فراہم کرنے کے بعد روس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے شہریوں کو ویزا فری سہولت فراہم کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ چین کی طرز پر روس بھی چینی شہریوں کو ویزا فری سہولت دے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ روسی شہریوں کے لیے چینی ویزا پالیسی سہولت کو سراہاتے ہیں، بلاشبعہ ہمارے شہریوں کے چین جانے سے کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

بتاتے چلیں کہ ایس سی او کانفرنس کے بعد چین نے روسی شہریوں کےلیے ویزا فری پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں اب روس نے بھی چینی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

روسی شہریوں کو 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے چین میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہو گی۔