ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کےمبینہ اغوا کے کیس کی یک طرفہ کہانی کا نیا پہلو سامنے آگیا، سامعہ کو اغوا کرنے والا کوئی نامعلوم نہیں ،بلکہ سابقہ منگیتر ہے، منگنی کس نے اور کیوں توڑی، حقائق سامنے آگئے۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کی گتھی سلجھ نہ سکی،ویڈیو اسکینڈل کے بعد سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اپنے اغوا کا شور ڈال دیا۔
سامعہ حجاب نے سابقہ منگیتر حسن زاہد پر اپنے اغوا کا الزام لگا دیا، مقدمہ درج کراکے اسے گرفتار کرادیا، سامعہ حجاب نے حسن زاہد پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
دعویٰ کیا کہ حسن زاہد کا منفی کردار سامنے آنے پر منگنی توڑ دی تھی، جس پر حسن نے قتل، تیزاب پھینکنے اور اغوا کی دھمکیاں دیں۔
حسن زاہد سے قیمتی تحائف وصول کرنے والی سامعہ حجاب نے سابقہ منگیتر پر آن لائن رقم چوری کا الزام بھی لگا دیا۔
مگر یہاں سوالات یہ اٹھے رہے ہیں کہ سامعہ کی جانب سے مسلسل الزامات کے جواب میں بھی حسن زاہد خاموش ہے۔ اور کیسز کا سامنا کررہا ہے۔
سامعہ حجاب کی یکطرفہ کہانی میں کتنی صداقت ہے، یہ حسن زاہد کی لب کشائی پر ہی واضح ہوگی، یہاں اہم بات یہ ہے کہ عدالت نے سامعہ حجاب کی جانب سے دائر کیےگئے اغوا کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو رہا بھی کر دیا ہے۔
فی الحال حسن زاہد نے20 ہزار روپے کے عوض عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے، کیس کی مزید سماعت نو ستمبر کو ہوگی۔
حسن زاہد اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب کب اور کیا دیں گے؟ سوشل میڈیا صارفین بے قرار ہیں۔