ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنی نااہلی کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار نے اعجاز چوہدری نے اپنی درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں انسداد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ازخود ان کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سزا کے بعد مؤقف سنے بغیر کسی بھی رکنِ سینیٹ کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ مؤقف کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نااہلی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App