ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 افراد کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت،سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر عدالت برہم

5 افراد کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت،سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر عدالت برہم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کی حراست سے پانچ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور درخواست نمٹا دی۔
 جسٹس تنویر احمد شیخ نے سائلہ سرور بی بی کی درخواست پر کارروائی کی۔دورانِ سماعت ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ناصر عباس پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق پانچ میں سے تین افراد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے جبکہ دو ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا۔ایس پی ناصر عباس پنجوتھہ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ملزمان پاکپتن، اوکاڑہ، قصور اور وہاڑی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ خواتین کے ساتھ چنگ چی رکشہ پر گھروں میں جا کر وارداتیں کرتے۔ ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران یہ دس افراد کو قتل بھی کر چکے تھے۔ پولیس کو جب ان کی نئی واردات کی اطلاع ملی تو کارروائی کی گئی، جس دوران تین افراد مارے گئے۔
درخواست گزار خاتون کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اشفاق، ندیم سمیت پانچ افراد کو پولیس نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اور ان کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت مغویوں کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔

Ansa Awais

Content Writer