ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت طویل ترین خصوصی اجلاس۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پیکیج طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بحالی پیکیج میں امدادی رقوم بڑھانے کی ہدایت کردی۔ سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لئے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھر اجڑ گئے، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔پنجاب میں فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کے لیے ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے۔
اجلاس میں دریاؤں اور ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کو تعمیرات کے لئے ریڈ زون قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے بحالی پروگرام وضح کرنے کا حکم دیا۔
بحالی پیکیج کے لئے سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سروے پراجیکٹ کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی جلد بحالی پیکیج کا خود علان کریں گی۔
اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیواور دیگر ڈیپارٹمنٹس کو بحالی پیکیج کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بحالی پیکیج میں امدادی رقوم بڑھانے کی ہدایت کی، سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے بحالی پروگرام واضح کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سروے پراجیکٹ کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی، گھر تباہ ہونے کی وجہ سے فوری واپس نہ جانے والے خاندانوں کے لئے ہر ضلع میں مارکی لگانے کی ہدایت کی گئی۔
سردی کی آمد کے پیش نظر سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہر ضلع میں مارکی میں شفٹ کیا جائے گا، مرد و خواتین کے لئے الگ الگ مارکی لگانے اور صاف پانی، کھانا اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبی گزرہ گاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بہت سے توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، ان توقعات پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے، پنجاب میں فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کے لیے ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے، ہر سال سیلاب کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدارپالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔