ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیاب سرجری  

کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیاب سرجری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیاب سرجری کرکے کینسرزدہ خلیے نکال دیئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینسر کے علاج کیلئے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سرجری کی گئی جس میں ان کی جلد سے کینسر زدہ خلیے نکال دیئےگئے ہیں۔
 سابق امریکی صدر کے ترجمان کے مطابق جوبائیڈن کی صحت بہترہو رہی ہے اور وہ مکمل آرام کر رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سابق امریکی صدر کو اب مزید علاج کی ضرورت نہیں، اس سے قبل 2023 میں بھی جوبائیڈن کی چھاتی سےکینسرزدہ خلیہ نکالا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، بتایا گیا تھا کہ کینسر جو بائیڈن کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔