ثمرا فاطمہ:شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود،سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آج شہر میں بارش کے امکانات نہیں ،تاہم اتوار اور پیر کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب اتوار سے بدھ تک سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی کل سے نو ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔