وزیراعلیٰ پنجاب کا سی بی ڈی منصوبے کا دورہ، سی بی ڈی مین بلیوارڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی منصوبے کا دورہ کیا۔ 

وزیراعلیٰ نے اکبر چوک منصوبے کے کاسٹنگ یارڈ کا بھی دورہ کیا، محسن نقوی نے کاسٹنگ یارڈ میں زیر تعمیر گرڈرز کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور اور سی ای او سی بی ڈی نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور ، ایم ڈی واسا ، چیف انجنئیر ایل ڈی اے ان کے ہمراہ تھے۔ 

 وزیراعلیٰ کو سی بی ڈی مین بلیوارڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے گاڑی پر سی بی ڈی مین بلیوارڈ کے روٹ کا بھی معائنہ کیا۔