شوہر کی گھر واپسی کی خوشی ، حریم شاہ کا اپنے فالوورز کے لئے بڑا اعلان

شوہر کی گھر واپسی کی خوشی ، حریم شاہ کا اپنے فالوورز کے لئے بڑا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کی گھر واپس آنے کی خوشی میں اپنے فالوورز کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے کچھ دیر قبل ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلال شاہ چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے، جو کل رات 12 بجے بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ ، میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی‘۔

Ansa Awais

Content Writer