اداکارہ سارہ خان نے اسلحہ اٹھا لیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ سارہ خان نے اسلحہ اٹھا لیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بے رنگ تصویر جاری کی جس میں اُنہیں ہاتھ میں پستول تھامے  کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرا تے دیکھا جا سکتا ہے۔

  اداکارہ کی اس تصویر کو دیکھتے ہی ان کے مداح پہلے پریشان ہوگئے لیکن پھر  پوسٹ کا کیپشن پڑھ کر سب کی جان میں جان آئی کیونکہ اداکارہ نے اس میں لکھا تھا کہ ‘نمک حرام جلد آرہا ہے‘ ۔

مذکورہ کیپشن اداکارہ کے جلد نشر ہونے والے ڈرامے کی طرف اشارہ ہے جس کا نام ’نمک حرام‘ ہے، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف اداکار عمران اشرف جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامہ ’نمک حرام‘ ثقلین عباس نے لکھا ہے جبکہ ایم ڈی پروڈکشن اور فارس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اس کی ہدایت کاری شکیل اے خان کریں گے۔ مزید پڑھیں: ٹک ٹاک سٹار ننھے بچے نے فنکاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی یاد رہے کہ سارہ خان اور عمران اشرف اس سے قبل ڈرامہ ’رقصِ بسمل‘ میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں اور نہ صرف اس ڈرامے میں بلکہ اُن کی جوڑی کو بھی عوام نے بے حد پسند کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer