24 اکتوبر سے کونسے صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے؟

24 اکتوبر سے کونسے صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے؟
کیپشن: Whats App
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق آئی فون کے آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

بِیٹا انفو کی رپورٹس کے مطابق آئی فون کے ماڈل 5 اور 5سی کے صارفین اگر اپنے فون پر واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے فون کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا کیونکہ 24 اکتوبر کے بعد صرف آئی او ایس 12 پر ہی واٹس ایپ میسر ہوگا۔

تاہم ایپل کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق اس کے بیشتر صارفین کو اس اپ گریڈیشن سے کوئی مسلئہ نہیں گا، کیوں کہ اس کے 89 فیصد صارفین آئی او ایس 15 استعمال کر رہے ہیں یا اپنے فون کو آئی او ایس 15 پر اپ گریڈ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب صرف 4 فیصد آئی فون صارفین ہی آئی او ایس 13 یا اس سے پہلے کا ورژن استعمال کررہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر