انٹرمیڈیٹ پارٹ2  کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کا عمل شروع

انٹرمیڈیٹ پارٹ2  کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں، امیدوار 15 روز کے اندر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔    

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد امیدواروں سے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں، امیدوار 15 روز کے اندر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

امیدوار کو ہر پیپر کیلئے الگ سے فیس جمع کرانا ہوگی، امیدوارلاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے، لاہور بورڈ کے مطابق درخواستیں وصول کرنے کے بعد طلباء کو بذریعہ ایس ایم ایس ری چیکنگ کی تاریخ بارے آگاہ کردیا جائے گا۔

      

Shazia Bashir

Content Writer