ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی پنجاب میں غیر آئینی مداخلت کررہی ہے، عظمی بخاری

Uzma Bukhari, Punjab Government Peoples party row, City42, Flood relief
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے  پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے پنجاب کے خلاف  بیانات پرسخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا، کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے۔   کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا، پیپلزپارٹی کی سندھ کی قیادت مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا، جو ہر بات پر “مرسُو ں مرسُوں” کرتے، وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں۔ آپ تو یا اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا،   دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا۔   آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں۔  سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی اس کا جواب قوم کو دیں۔

عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے لالہ موسیٰ سے تعلق رکھنے والے مقامی لیڈر کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کی اور کہا،  پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا،  پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو انکے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی۔

مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا،   پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا۔ عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی بھولیں گے نہیں۔