روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان ، خیبر پختونخواہ کشمیر ، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چندمقامات پر جھکڑ/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی 41،تربت، پڈعیدین اور دادو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم اور پشاور میں چند مقامات پر جھکڑ/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کی تو قع ہے، جبکہ رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،بھکر اور ڈی جی خان میں جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں کوئٹہ ، خضدار، پنجگور ، آواران ، ژوب ، لسبیلہ، سبی اوربارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔