اشرف خان : انٹر بینک میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا ، حکومتی اقدامات سے ڈالر 6 ماہ کی کم سطح تک گرگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔ ڈالر 284.68 روپے سے کم ہوکر 283.62 روپے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 23.48روپے سستا ہوچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر 23.50 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض میں 2850 ارب روپے کمی ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے سستاہوکر 284 روپے تک گرگیا ۔کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے کی بلند سطح سے اب تک 46 روپے سستاہوچکا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 299 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاونڈ 2.50 روپے کمی سے 350 روپے، امارتی درہم 78.20 روپے پر برقرار اور سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 75.70 روپے کا ہوگیا۔