آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اسی ماہ کے آخر میں شروع ہو جائیگا: وزیر دفاع

آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اسی ماہ کے آخر میں شروع ہو جائیگا: وزیر دفاع
کیپشن: Khawaja Asif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے آغاز میں شروع ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے نومبر بھی آرام سے گزر جائے گا، آرمی چیف کی تقرری کے لیے 5 نام آتے ہیں ان میں سے کسی کی بھی تقرری ہو سکتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل ہی نہیں تھا، جب آر ٹی ایس بھیٹتا ہے تو عمران خان جیسے لوگ آتے ہیں، عمران خان کو جو ہاتھ کھلاتا ہے یہ اسی کو کاٹتا ہے، عمران خان کا اقتدار جتنی دیر بھی رہا کسی کے مرہون منت تھا اور آج کیا زبان استعمال کر رہا ہے، ملاقات میں پاؤں پکڑتا ہے معافی، ترلے کرتا ہے اور جلسوں میں بھڑکیں مارتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کیسز تو پنجاب حکومت نے معاف کیے ہیں، ہمارا کون سا کیس معاف ہوا ہے؟ یہ ہمارا کوئی ایک کیس بتا دیں جو معاف ہوا ہو، پنجاب میں پتا ہے کس کے ذریعے پیغام بھجواتے ہیں انھوں نے صدر مملکت کے ذریعے پیغام بھجوایا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر