ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کو خیر باد کہنے والی زائرہ وسیم کا نیا روپ، تصویر سامنے آگئی

bollywood actress
کیپشن: Zaira waseem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنگل جیسی نامور فلم میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے دو سال قبل    شوبز چھوڑ دیا تھا، اب پہلی بار ان کی برقعے میں تصویر سامنے آئی ہے ۔

معروف اداکار  عامر خان کے ساتھ کام کرکے شہرت حاصل کرنے والی زائرہ نے 2019 میں شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر پر زائرہ  وسیم نے ایک فوٹو شیئر کی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سابقہ اداکارہ کی ہی تصویر ہے۔ 

  تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی  دریا کے اوپر ایک پل پر کھڑی ہے تصویر اس طرح لی  گئی  ہے کہ اس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ، کہا جارہا ہے کہ یہ زائرہ کی ہی تصویر ہے۔   اس تصویر کے    نیچے’اکتوبر کا گرم سورج‘  کے نام سےعنوان بھی لکھا ہے  ۔ شوبز چھوڑتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا تھا  یہ کام ان کے مذہب و ایمان کے متصادم ہے وہ اس انڈسٹری میں کام کرکے مطمئن نہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)