ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئےانٹری ٹیسٹ میں بےضابطگیاں

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئےانٹری ٹیسٹ میں بےضابطگیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت  ہوئی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر فریقین کو آٹھ اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے عمیر خالد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،  درخواستگزار طلبہ کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دیاجس میں بےضابطگیاں ہوئیں ، آوٹ آف سلیبس سوالات شامل کئے گئے ، وائس چانسلر نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے دس گریس مارکس دینے کا بھی کہا ،درخواستگزار کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ میں غلطیوں کی سزا طلباء کو نہیں دی جا سکتی ،ان غلطیوں کی وجہ سے اہل امیدوار ناکام ہو گئے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت انٹری ٹیسٹ کے پیپرز کو دوبارہ چیک کروا کر درست نمبر دینے کا حکم دے، عدالت نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر فریقین کو آٹھ اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے ۔