ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  حارث رؤف کو "چھ صفر" والا سچ دنیا کو بتانے کی سزا؛ دو میچوں میں باہر بیٹھیں گے

Haris Rouf, ICC, Asia Cup, Violation, Pakistan vs South Africa
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستانی فینز کے سپر ہیرو  حارث رؤف ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ون ڈے  انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے باقی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انہیں صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، نہ ہی  ٹیم مینیجمنٹ نے انہیں باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا بلکہ حارث رؤف کو کرکٹ میچ کے دوران حب الوطنی کا عائد کردہ فرض ادا کرنے کی سزا مل رہی ہے۔  انہیں دو میچ نہ کھیلنے کی پابندی انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے لگائی ہے  جس کا سربراہ بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا جے شاہ ہے۔

ایشیا کپ کے متحدہ عرب امارات مین کھیلے گئے میچوں کے دوران تعصب اور نفرت بھرے رویہ کے ساتھ حملوں کا آغاز بھارت کی کرکٹ ٹیم نے کیا تھا، سٹیڈیمز میں آنے والے بھارتی شہریوں مین سے بہت سے متعصب  لوگوں نے بھی بارتی کرکٹ ٹیم کے رویہ کی پیروی کی اور میچ دیکھنے کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کیا، جملے بھی کسے اور اشارے بھی کئے۔ ایسے ہی ایک موقع پر جواب مین پاکستانی ہیرو حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے6  مئی سے 10مئی کے دوران 90 گھنٹے کی جنگ کے پہلے ایک گھنٹے مین بھارتی ائیر فورس کے چھ فائٹر طیارے مار گرانے کے پاکستانی کارنامے کو ہاتھ کے اشاروں سے مائم کر کے بتایا تو بھارت کے میڈیا سمیت ساری دنیا میں لائیو چل رہے میچ  کی کوریج کے ساتھ حارث رؤف کے مائم بھی دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے دیکھے۔  بھارت کی ٹیم نے اس سادہ سے جواب کو اپنی تذلیل تصور کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ھارث رؤف کی شکایت کی۔ شکایت صاحبزادہ فرحان کی بھی کی جنہوں نے وکٹ پر بیٹنگ کے دوران  اپنے بیٹ سے ٹھا ٹھاہ کرنے کا مائم کر کے بھارتی کرکٹز کو خوفزدہ کر دیا تھا۔ 

سوریا کمار یادو,حارث رؤف,صاحبزادہ فرحان کو ICCضابطہ اخلاق کیخلاف ورزیوں پرسزائیں سنادی گئیں
 
اس وقت ہی آئی سی سی نے شکایت کئے گئے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سزائیں سنا دی تھیں۔ حارث رؤف کو سب سے زیادہ سخت سزا ئیں ملیں۔ ان کو دو میچوں سے باہر کرنے کی سزا پر عمل درآمد اب ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ حارث رؤف کو ساؤتھ افریقہ کے ساتھ فیصل آباد مین کھیلے جانے والے دو میچوں میں باہر بٹھائے گی۔

 بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو  کو ایشیا کپ 2025 میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا،انہیں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا اور 2ڈی میرٹ پوائنٹس ملے۔ اسی طرح  پاکستانی کھلاڑی  حارث رؤف کو بھی اسی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اور حارث روف کو بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا اور 4ڈی میرٹ پوائنٹس ملے۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان کو بھی اسی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔صاحبزادہ فرحان کو باضابطہ وارننگ دی گئی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

  حارث روف کو 14 ستمبر اور 28 ستمبر کے میچز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تیس تیس فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔حارث روف کو دو میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چار ڈی میرٹ پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔حارث روف پر 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس کے بعد دو میچز کی پابندی ہو گی۔حارث روف اب ساوتھ افریقہ کےخلاف آئندہ دو میچز نہیں کھیل سکیں گے۔