ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلپائنی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

 فلپائنی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں امدادی سرگرمیوں کے دوران فلپائنی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ  گذشتہ روز پیش آیا،افسوسناک واقعے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

  فلپائن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر یو ایچ-1 ایچ “سپر ہیوئی” (UH-1H Super Huey) طیارہ تھا، جو طوفان کلمیگی (Kalmaegi) سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور عملہ لے کر جا رہا تھا۔ 

ہیلی کاپٹر مشرقی منڈاناؤ کے کمانڈ سینٹر سے روانہ ہوا اور صوبہ بوٹوان (Butuan) کے ساحلی شہر کی جانب جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا۔