ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق چوکی لکھوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت اور ساحل کو روڑا گاؤں روڈ سے گرفتار کیا، جبکہ ملزم یونس کو دورانِ سنیپ چیکنگ گجومتہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 700 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔