ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیز سیریز، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان  

ایشیز سیریز، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

 پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف سے تاحال چھٹکارا نہیں پا سکے۔

 پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری اور برینڈن ڈاجٹ شامل ہیں۔ کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین ، نیتھن لیون، میچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر بھی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔