ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Neelam Muneer Khan pic
کیپشن: Neelam Muneer Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)پاکستان فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں,اداکارہ کی نئی تصویر سوشل میڈیا صارفین کو بھاگئی،اداکارہ نے اپنی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں ہیں۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ   نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرتے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا، اپنےمعصومانہ رویے اور باتوں کی وجہ سےآج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہیں ان کے چاہنے دنیا بھر میں موجود ہیں،ٹی ڈراموں میں اداکاری سے کافی پذیرائی ملی اور حال ہی میں ان کا مشہور ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ جس میں انہوں نے ردا کا کردار ادا کیا تھا بہت مقبول ہوا۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، نیلم منیر نے اپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہیں مقبول ہوگئیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم منیر نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور خوبصورت انداز اپنائے سیلفی بنارہی ہیں۔ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ"ہاں میں موڈی ہوں اور اس پر فخر ہے"

تصاویر سامنے آنے پر ان کے چاہنے والوں نے اداکارہ سے محبت کا اظہار کرتے دلوں والے میمز بنائے جبکہ نیک خواہشات اور دعائیں بھی دیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نیلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی تھی، تصویر میں نیلم منیر نے سرخ،سیاہ اور سفید ملٹی رنگوں سے تیارکی گئی شرٹ پہنی ہوئی جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں، تصویر کے کیپشن میں مختصر لکھا کہ' زندگی بہت قیمتی ہے چلو اس کو ضائع مت کرو'۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer