ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفرور نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کی پوری کوشش کریں گے، زلفی بخاری

مفرور نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کی پوری کوشش کریں گے، زلفی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)‎وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ فوج مخالف بیانات دینے کے لیے نواز شریف کی صحت ٹھیک رہتی ہے، نواز شریف بتائیں کہ کس کے کہنے پر ریاست مخالف بیانات دے رہے ہیں؟ انہوں نے کہا،چاہتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی سیاحت کے لئے پاکستان آئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے لاہور میں ٹورازم کے نئے دفترکا افتتاح کردیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے نواز شریف کو آڑ ے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نواز شریف مفرور ہیں،پوری کوشش ہے انھیں ڈی پورٹ کرایا جائے۔

زلفی بخاری نے ٹورازم کو فروغ نہ ملنے کی ذمہ دار بھی سابق حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ 70 سال سیاحت کو اہمیت نہ ملی، چاہتے ہیں پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت تک پہنچائیں۔ سید ذوالفقار بخاری نے ٹی ڈی سی پی کی نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود اور سیکرٹری احسان اللہ بھٹہ نے زلفی بخاری کو بریفنگ دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer