ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین، مدارس کے طلبا اور اساتذہ، صحافیوں اور دیگر طبقات کو بھی صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحت انصاف کارڈ اور غریب افراد کو ملنے والی علاج معالجے کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے۔ 

پہلے مرحلے میں 51 لاکھ سے زائد خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جا چکے ہیں اورابتدائی طور پر غریب اور مستحق خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے دکھ اور مشکلات کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے کم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب صحت اورعلاج کی بہترین سہولتیں ہر شہری کو میسر ہوں گی۔ صحت انصاف کارڈ سکیم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بہترین علاج کی سہولت پنجاب کے ہر شہری کا پورا حق ہے۔ سرکاری ملازمین، مدارس کے طلبا اور اساتذہ، صحافیوں اور دیگر طبقات کو بھی صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات عاشق فردوس اعوان،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer