ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او قاتلانہ حملے میں شہید  

تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او قاتلانہ حملے میں شہید  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او زاہد  محمود اپنے گن مین اور ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے ہیں،  نا معلوم  افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او جومرید کے سے واپس لاہور آرہے تھے، اچانک ان کی گاڑی کے سامنے  موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اور محافظوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، ایس ایچ او زاہد محمود  اور محافظ  موقع پر ہی شہید  ہوگئے،پولیس ذرائع کابتانا تھا کہ ایس ایچ او زاہد محمود اپنی رہائش گاہ مریدکے سے لاہور تھانہ رنگ محل آرہے تھے ، جیسے ہی وہ اپنی رہائش گاہ سے نکلےموٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ اور ان کے  دونوں محافظ موقع پر  شہید ہو گئے۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ ان کی ڈیڈ باڈی کو لاہور میں لانے اور مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لئے پولیس کو مریدکے روانہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور جلد وہ حراست میں ہوں گے،ملزمان کی شناخت کے لئےسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer