ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہواؤں سے موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی، بارش کا امکان نہیں

ہواؤں سے موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی، بارش کا امکان نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: لاہور شہر میں ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی واضح امکان نہیں ہے، تاہم ہواؤں کی وجہ سے موسم نسبتاً خوشگوار رہے گا۔