ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ڈہانا کی نئی دستاویزی سیریز ’’Diana: The Unheard Truth ‘‘آئندہ سال ریلیز

لیڈی ڈہانا کی نئی دستاویزی سیریز ’’Diana: The Unheard Truth ‘‘آئندہ سال ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ کی ایک المناک حادثے میں انتقال کرجانیوالی شہزادی لیڈی ڈیانا کی غیر ریلیز شدہ آڈیو ریکارڈنگز پر مبنی نئی دستاویزی سیریز ’’ Diana: The Unheard Truth ‘‘آئندہ سال2027 میں ریلیز ہوگی۔ پروڈیوسرز کے مطابق یہ سیریز پانچ گھنٹے کی نجی گفتگو پر مبنی ہے، جو انہوں نے ڈاکٹر جیمس کول تھرسٹ کے ساتھ کی تھی۔ یہ مواد پہلے اینڈریو مورٹن کی مشہور کتاب کی بنیاد بھی بنا تھا۔ سیریز کا مقصد ڈائنا کی زندگی کو ان کے اپنے الفاظ میں پیش کرنا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی سب سے مقبول شخصیات میں سے ایک  شہزادی ڈیانا کی زندگی پر  نئی دستاویزی سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، جو  انکی نجی اور پہلے کبھی منظر عام پر نہ آنے والی آڈیو ریکارڈنگز پر مبنی ہوگی۔ پروڈکشن کمپنی لو مونڈے ٹی وی کے مطابق، تین حصوں پر مشتمل یہ سیریز ’’ Diana: The Unheard Truth ‘‘کے عنوان سے 2027 میں ریلیز کی جائے گی، جو انکی وفات کے30سال مکمل ہونے کے موقع پر پیش کی جائے گی۔ یہ سیریز تقریباً پانچ گھنٹے کی ریکارڈ شدہ گفتگو پر مبنی ہے، جو شہزادی ڈائنا نے اپنے قریبی دوست اور سرجن جیمس کول تھرسٹ کے ساتھ کی تھی۔ یہی ریکارڈنگز بعد میں اینڈریو مورٹن کی1992 کی متنازع اور مشہور کتاب کے لیے بنیاد بنی تھیں، جس نے پہلی بار شاہی زندگی کے اندرونی پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

 سیریز ’’ Diana: The Unheard Truth ‘‘کےپروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ سیریز  جدید تاریخ کی سب سے زیادہ زیرِ بحث زندگیوں میں سے ایک کی نئی تشریح  پیش کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ انکشافاتی دستاویزی فلمیں ایک مضبوط، حساس اور حقیقت سے جڑی نوجوان عورت کی کہانی کو سامنے لائیں گی، جو عالمی اسپاٹ لائٹ میں رہتے ہوئے بھی اپنے چیلنجز کا سامنا وقار اور خود آگاہی کے ساتھ کرتی رہی‘‘۔
واضح رہے کہ شہزادی ڈائنا کی زندگی ہمیشہ عوامی توجہ کا مرکز رہی، خاص طور پ1981 میں شہزادہ چارلس سے ان کی شاندار شادی کے بعد اس شادی کو ابتدا میں ایک پریوں کی کہانی کے طور پر دیکھا گیا، لیکن وقت کے ساتھ اس رشتے میں دراڑیں نمایاں ہوئیں، جنہوں نے میڈیا اور عوامی بحث کو جنم دیا۔ پروڈیوسرز کے مطابق، یہ سیریز نہ صرف ڈائنا کے ذاتی تجربات بلکہ ان کے خوابوں اور مستقبل کے بارے میں خیالات کو بھی اجاگر کرے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہم ان کی آواز میں ان کے خواب سنتے ہیں، ایک ایسا مستقبل جو ممکن تھا، جہاں وہ اپنی زندگی کا نیا باب خود لکھ سکتیں‘‘۔

یاد رہے ک1997میں پیرس میں ایک کار حادثے میں شہزادی ڈائنا کی اچانک موت نے دنیا بھر میں شدید ردعمل پیدا کیا تھا۔ اس واقعے نے نہ صرف برطانوی شاہی خاندان بلکہ میڈیا کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے۔ اس نئی سیریز میں ڈائنا کے قریبی حلقے کے افراد کے انٹرویوز بھی شامل ہوں گے، جن میں ان کے دوست، مشیر، محافظ، اور سابق شاہی پریس سیکریٹری ڈکی آربیٹر شامل ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ ایک بار پھر شہزادی ڈائنا کی شخصیت کو نئے زاویے سے پیش کرے گا اور ممکن ہے کہ عوامی تاثر میں بھی تبدیلی لائے۔