سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا صفائی ستھرائی سے حکومتی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز سے خطاب کیا ۔مریم نوازشریف نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام کا ورکر ہرگلی،محلے اور شہرتک پہنچا ہے،صفائی ستھرائی سے حکومتی کارکردگی کا پتہ چلتاہے۔ستھرا پنجاب پروگرام میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں۔اس پروگرام کو بہترین طریقے سے چلانامیرا اور آپ کا فرض ہے۔
بھرتیوں میں سیاسی مداخلت کو گناہ سمجھتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا تمام سہولیات فراہم کیں،پھر بھی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو افسوس ہے۔گلی ،محلوں میں جاکر روزانہ کی بنیادپرجاکر جائزہ لیں۔ستھراپنجاب پروگرام کے پاس سی سی ٹی وی،ڈرون ٹیکنالوجی موجود ہے،پنجاب بھرمیں ایک مکمل تبدیلی نظر آنی چاہیے۔درجنوں جرمانے ہوئے مگر کوئی فائدہ نہیں ہورہا ۔ستھرا پنجاب وہ ٹیم ہے جس کے ساتھ میرا روزانہ رابطہ رہے گا۔